اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 27 Aug 2008 09:07:00

مشرف,پوٹن سے تعلقات,بش کو تنقید کا سامنا:واشنگٹن پوسٹ

مشرف,پوٹن سے تعلقات,بش کو تنقید کا سامنا:واشنگٹن پوسٹ

اردو ٹائمز( نیوز)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر بش عالمی رہنما¶ں کے ساتھ تعلقات میں ذاتی ڈپلومیسی پر اپنے کئی پیشرو صدور سے بڑھ کر زور دیتے رہے ہیں۔ ان میں پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف، روس کے رہنما ولادیمیر پوٹن، سعودی عرب کے شاہ عبداللہ، جاپانی وزیراعظم کوئیزومسی اور چین کے صدر ہوجنتا¶ خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں لیکن اب جبکہ صدر بش کی مدت صدارت ختم ہونے کے قریب ہے پاکستان اورجارجیا میں پیدا ہونے والے بحرانوں سے یہ بات اجاگر ہوتی ہے کہ صدر بش کی یہ ذاتی تعلقات کی ڈپلومیسی محدود نتائج کی حامل رہی ہے۔ پرویز مشرف اور روسی وزیراعظم پوٹن کے ساتھ ضرورت سے کہیں زیادہ ذاتی تعلقات قائم کرنے پر صدر بش پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ اخبار کے مطابق جہاں تک مستعفی ہونے والے صدر پرویز مشرف کا تعلق ہے۔ بش انتظامیہ کے عہدیدار بھی یہ سمجھتے ہیں کہ صدر بش نے پاکستان افغانستان پر عسکریت پسندوں کے خلاف کریک ڈا¶ن کے لئے مشرف پر اتنا دبا¶ نہیں ڈالا جتنا انہیں ڈالنا چاہئے تھا۔ ایک سابق عہدیدار کے مطابق مشرف ایک دلکش بزلہ سنج اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں۔ صدر بش نے ان کے ساتھ گہرے ذاتی تعلقات قائم کر رکھے تھے اور یہی وجہ ہے کہ بش جب کسی کے ساتھ ذاتی تعلقات قائم کر لیتے ہیں تو پھر وہ ان تعلقات کو خراب کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier