امریکہ، بھارت قدرتی حلیف ہیں:سابق سربراہ بھارتی فوج
امریکہ، بھارت قدرتی حلیف ہیں:سابق سربراہ بھارتی فوج
اردو ٹائمز( نیوز) بھارت کی بری فوج کے سابق سربراہ اور ملک کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کے گورنر جنرل جے سنگھ نے بھارت امریکہ سٹریٹجک تعلقات کو ملک کیلئے سودمند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ قدرتی حلیف ہیں۔بھارتی دارلحکومت نئی دہلی مےں گزشتہ روز بھارت امریکہ تعلقات کے بارے میں لکھی گئی کتاب کے اجراءکے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل جے سنگھ نے کہا کہ دنیا بھر میں اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت کو دنیا بھر میں کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے بغیر بین الاقوامی مشنوں میں شمولیت سے ہمیشہ انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں مستقبل میں تعاون کے وسیع تر امکانات موجود ہیں