اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 27 Aug 2008 09:06:00

ہماری توجہ کا مرکز امریکہ بھارت جوہری معاہدہ ہے:رائس

ہماری توجہ کا مرکز امریکہ بھارت جوہری معاہدہ ہے:رائس

اردو ٹائمز( نیوز) واشنگٹن نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت جوہری معاہدے کو آ ئندہ ماہ کے آغاز تک حتمی شکل دینے کے لئے کام جاری ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزارائس نے تل ابیب جاتے ہوئے راستے میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ اس وقت ہماری تمام تر اصولی توجہ کا مرکز امریکہ بھارت جوہری معاہدہ ہے اور ہم اس معاہدے کو آئندہ ماہ تک حتمی شکل دینے کے لئے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کے ذریعے کام کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکہ بھارت دونوں کے مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ بش انتظامیہ کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہم اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے خواہاں ہیں۔اےن اےن آئی کے مطابق امریکہ نے اس عہد کا اعادہ کیا ہے کہ وہ 45 رکنی نیوکلیئر سپلائرز گروپ سے رعایت حاصل کرنے میں بھارت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ بھارت میں امریکی سفیر ڈیوڈ ملفورڈ کے دفتر سے جاری ہونے والے بےا ن مےں انھوں نے کہا ہے کہ امرےکہ نیوکلیئر سپلائرزگروپ سے رضامندی حاصل کرنے سمیت بھارت امریکہ غیر فوجی جوہری توانائی معاہدے کو روبہ عمل لانے کے لیے تیزی سے ضروری کارروائیاں مکمل کرنے میں بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عہد کا پابند ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ واضح رعایتوں کے لیے ایک دوسرے کے دوش بہ دوش کھڑے ہیں اور امریکہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کو یقین دلانے کے لیے کہ یہ رعایت عالمی برادری کے مفاد میں ہے، اپنے بھارتی حلیف کے ساتھ کام کرنا جاری رکھے گا۔ سفیر ملفورڈ نے یہ بھی کہا کہ ایٹمی ساز و سامان فرام کرنے والے ممالک کی حکومتوں سے اعلیٰ سطح پر پہل کرنے کے لیے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے چار ستمبر کو ہونے والے اجلاس سے قبل امریکہ اور بھارت اپنی مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier