اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 27 Aug 2008 09:05:00

دنیا کے2 بلاکوں میں تقسیم ہونے کا خطرہ ہے:گوربا چوف

دنیا کے2 بلاکوں میں تقسیم ہونے کا خطرہ ہے:گوربا چوف

اردو ٹائمز( نیوز)سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف نے خبردار کیا ہے کہ جارجیا کے بحران پر دنیا کے ایک بار پھر دو بلاکوں میں تقسیم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ جنوبی اوسیشیا کو تسلیم کرنے پر روس کو عالمی تنہائی کا سامنا نہیں۔ روس کے سرکاری خبر رساں ادارہ کے مطابق سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گوربا چوف نے کہا ہے کہ جارجیا کے بحران سے امریکی اور یورپی منافقت سے دنیا ایک بار پھر دو حصوں میں تقسیم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ امریکی پالیسیوں سے دنیا میں ایک بار پھر بدنظمی پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔ دریں اثناءروس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ جنوبی اوسیشیا پر جارجیا کی جارحیت کے باوجود نیٹو اور امریکی حلیف ممالک کے گٹھ جوڑ سے روس عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں ہو سکتا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier