اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 27 Aug 2008 09:02:00

اوسیشیا اور ابخازیہ کو آزاد تسلیم کرنا خطرناک ہے:روسی اخبارات

اوسیشیا اور ابخازیہ کو آزاد تسلیم کرنا خطرناک ہے:روسی اخبارات

اردو ٹائمز( نیوز)روسی اخبارات نے خبردار کیا ہے کہ روس کا جارجیا کے جنوبی اوسیٹیا اور ابخازیہ کے باغی علاقوں کو خود مختار ریاستیں تسلیم کرنا بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ روسیکایاگازیتا کے مطابق اگر کسی اور ملک نے ابخازیہ اور اوسیٹیا کے علاقوں کی خودمختاری کی حمایت نہ کی تو روس کو ایک خطرناک تنہائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ روس نے گذشتہ کئی برسوں میں دوسری ریاستوں مثلاً عرب دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کس حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ بات بھی ممکن ہے کہ ترکی‘ ایران‘ شام اور اردن وغیرہ اس مسئلے پر روس کی حمایت کریں لیکن یہ بات غیر یقینی ہے۔ ان ریاستوں کو تسلیم کرنے سے کئی خطرناک مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ روس کی اپنی کئی ریاستوں کو خودمختاری کے حق میں ایک دلیل مل جائیگی۔ مثال کے طور پر جنوبی کاکاسس میں مستحکم صورت حال بہت مختلف نظر آ سکتی ہے۔ روزنامہ وریمیانوووسٹی نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی کاکاسس ماسکو کے اس فیصلے کو ثابت قدمی کا عمل سمجھتا ہے جس سے وہ ماضی میں بہت حد تک محروم رہا لیکن اس خوشی کی پیروی میں ایک بہت مختلف ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔ تجربہ کار الیکسی آبیتو نے وریمیا نوووسٹی کو بتایا کہ ان ریاستوں کو تسلیم کرنے سے روسی معیشت متاثر ہو سکتی ہے خاص طور پر اس صورت میں کہ کوئی اور ملک اسے تسلیم نہ کرے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier