دشمنوں کو مسلمانوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑیگا:احمدی نژاد
دشمنوں کو مسلمانوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑیگا:احمدی نژاد
اردو ٹائمز( نیوز)ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دشمنوں کو مسلمانوں کے جوابی حملوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ ماہرین کی چوتھی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ مسلمان اس نقطے پر پہنچ گئے ہیں جہاں پر صرف دفاع کافی نہیں بلکہ مسلمانوں کیخلاف دشمنوں کی جارحیت کے بدلے جوابی حملہ ہوگا۔ مسلمان جارحیت برداشت کرتے کرتے اب جارحانہ حملے کرنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔ گلوبلائزیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمگیریت کے باہم جڑے ہوئے بڑے معاملات میں معیشت، سفارتکاری حتیٰ کہ سیاسی تعلقات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے نیوکلیئر پروگرام پر بہترین پالیسیاں اپنائی ہیں انہوں نے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام میں ترقی پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔