اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 27 Aug 2008 08:53:00

سندھ ہائی کورٹ: 8 معزول ججوںنے خلف اٹھا لیا ،انور ظہیر جمالی چیف جسٹس بن گئے

سندھ ہائی کورٹ: 8 معزول ججوںنے خلف اٹھا لیا ،انور ظہیر جمالی چیف جسٹس بن گئے

اردو ٹائمز( نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد اٹھائیس سے بڑھا کر چالیس کر دی گئی ہے جبکہ آٹھ معزول ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے معزول جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد اٹھائیس سے بڑھا کر چالیس کرنے اور آٹھ معزول ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے پر سمری پہلے ہی منظور کرلی گئی تھی تاہم نوٹیفکیشن روک دیا گیا تھا جسے بدھ کے روز باضابطہ طورپر جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن کے اجراءکے بعد سندھ ہائی کورٹ کے معزول جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ان سے عہدے کا حلف گورنر سندھ عشرت العباد نے لیا ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ججز اور وکلاءصاحبان سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی نے آٹھ معزول ججوں سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ حلف لینے والے ججوں میں جسٹس امیر بانی مسلم ، جسٹس خلجی عارف حسین ، جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس ظفر احمد شیروانی ، جسٹس سلمان انصاری ، جسٹس عبدالرشید کلور اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں۔اے این این کے مطابق وزرات قانون کی جانب سے بدھ کی صبح جاری ہونے والے پہلے نوٹیفکیشن کے تحت جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس ظفر شیروانی، جسٹس فیصل عرب ،جسٹس سلمان انصاری اور جسٹس عبدالرشید کلوڑ کو 2 نومبر2007ءوالی سنیارٹی کے مطابق بحال کردیا گیا ہے ۔


2 / 5 (1 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier