اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 26 Aug 2008 09:14:00

پشاور:امریکی ڈپلومیٹ کی گاڑی پر حملہ، کلاشنکوف سے فائرنگ, لینی ٹریسی بال بال بچ گئیں

پشاور:امریکی ڈپلومیٹ کی گاڑی پر حملہ، کلاشنکوف سے فائرنگ, لینی ٹریسی بال بال بچ گئیں

اردو ٹائمز(نیوز) پشاور میں امریکی قونصل خانے کی پرنسپل آفیسر لینی ٹریسی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں ،تاہم حملے میں ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق منگل کی صبح پشاور مےں امریکی قونصل خانے کی پرنسپل آفیسر اپنی رہائشگاہ رحمان بابا روڈ سے دفتر کےلئے نکلےں کہ یونیورسٹی ٹاون کے علاقے میں ایک دوسری گاڑی مےں سوار نامعلوم شرپسندوں نے کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لینی ٹریسی کی گاڑی پر پانچ فائر کئے گئے لیکن ان کے ڈرائیور نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور وہ گاڑی کو بھگانے مےں کامیاب رہا جس کے باعث امریکی سفارتکار حملے میں معجزانہ طورپر محفوظ رہےں۔ فوری طورپر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ واقعہ اس مقام پر پیش آیا جہاں سے افغانستان مےں تعینات پاکستانی سفیر طارق عزیز الدین کو اغواءکیا گیا تھا۔ مقامی پولیس افسر راشد خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ لینڈ کروزر میں سوار مسلح افراد نے امریکی سفارتکار کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ گاڑی واپس موڑتے ہوئے ایک رکشے سے ٹکرا گئی جس سے رکشہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ صبح امریکی سفارتکار اور دیگر ملازمین پر پشاور میں فائرنگ کی گئی ہے تاہم اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور گاڑی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانہ پاکستانی حکام کیساتھ ملکر واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ امریکی سفارتکار کے ساتھ انکا ڈرائیور اور ایک گارڈ گاڑی میں سوار تھے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier