ایران کو اسرائیل کےگھیراو کی اجازت نہ دی جائے:اوباما
ایران کو اسرائیل کےگھیراو کی اجازت نہ دی جائے:اوباما
اردو ٹائمز(نیوز) ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار باراک اوباما نے کہا ہے کہ دنیا ایران کو اسرائیل کا گھیراو¿ کرنے کی اجازت نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو پابندیوں اور سفارتکاری کے ذریعے اسرائیل کو دیوار سے لگانے کے عمل سے باز رکھا جائے۔ اوباما نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ایران خطے میں انتہاپسندوں کی سرپرستی کرسکتا ہے۔ عراق میں مداخلت کر سکتا ہے اور تیل کی عالمی سپلائی کےلئے رکاوٹ بن سکتا ہے۔ بارک اوباما نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد وہ ایران کےخلاف مزید سخت پابندیاں عائد کریں گے کیونکہ اسرائیل امریکہ کا سب سے اہم اتحادی ہے اور اس کی حفاظت امریکہ کا فرض ہے۔