اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 26 Aug 2008 09:03:00

معاشرے میں انتشار پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینگے:منموہن

معاشرے میں انتشار پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینگے:منموہن

اردو ٹائمز(نیوز) بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے ملکی ہم آہنگی کیلئے خطرہ پیدا کرنے والوں کو تنہا کردیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر ہم آہنگی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ منموہن سنگھ نے گزشتہ روز ریاست آسام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث ان کا ہیلی کاپٹر لینڈ نہ کرسکا جس کے بعد ان کی لکھی تقریر کو اجتماع میں پڑھ کر سنایا گیا۔ اپنے اس خطاب میں منموہن سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ معاشرے میں انتشار پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو لوگ ملک کے اندر سماجی اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہیں‘ انہیں تنہا کردینا چاہئے۔ انہوں تمام مسائل کا حل بھارتی آئین کے اندر رہ کر مذاکرات کے ذریعے نکالنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں انتشار کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی طرح آسام میں بھی ویسی ہی صورتحال ہے لہٰذا حکومت کو ان مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا چاہئے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier