اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 04 Jul 2008 07:36:00

کوئٹہ : جناح روڈ پر بم دھماکہ ‘ 11 زخمی

کوئٹہ : جناح روڈ پر بم دھماکہ ‘ 11 زخمی

اردو ٹائمز(نیوز) کوئٹہ میںجناح روڈ پر بم دھماکہ میں ایک بچی جاں بحق جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے حکام کے مطابق یہ بم منان چوک میں فتح خان مارکیٹ میں قائم بینک کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا دھماکہ سے قریبی عمارتوں اور  قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا سات زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق منان چوک کوئٹہ شہر کا مصروف ترین چوک ہے اور دھماکہ کے قویب لوگوں کا ہجوم کم ہونے سے جانی نقصان کم ہوا ہے








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier