ترقی پذیر ممالک کے لئے پچاس ملین ڈالر امداد کا اعلان
ترقی پذیر ممالک کے لئے پچاس ملین ڈالر امداد کا اعلان
اردو ٹائمز(نیوز) جاپان نے ترقی پذیر ممالک کیلئے بڑھتی ہوئی غذائی قیمتوں کے پیش نظر آئندہ تین ماہ میں پچاس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہکا گیا ہے کہ اس وقت جب ترقی پذیر ممالک میں صورتحال انتہائی گھبمیر ہے ہم پچاس ملین ڈالر مزید امداد دینگے جو کہ دو سو ملین ڈالر کی امداد کی مجموعی مد کے علاوہ ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امداد ماہ اکتوبر میں تقسیم کی جائیگی واضح رہے کہ یہ اعلان گروپ ایٹ کے اجلاس سے صرف تین دن قبل کیا گیا ہے جس کی میزبانی جاپان کریگا