اردو ٹائمز(نیوز) تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوپیک کے سربراہ عبداللہ البدری نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کی صورت میں روزانہ 4.2 بلین بیرل کے حساب سے تیل کی قلت پیدا ہوگی جس کا ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا اس سوال پر کہ کیا ایران گلف کے راستے تیل کی سپلائی بند کرسکتا ہے عبداللہ بدری نے کہا کہ کوئی بھی ملک حملے کی صورت میں کسی بھی طرح کی حکمت عملی اختیار کرسکتا ہے یقیناً ایران کے پاس گلف کی بندرگاہ ایک بہترین ہتھیار ہے