صدر بش کی بیجنگ اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت
صدر بش کی بیجنگ اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت
اردو ٹائمز(نیوز) وائٹ ہاو¿س نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جارج بش بیجنگ میں اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین جائیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران وائٹ ہاو¿س کی ترجمان ڈانا پیرینو نے کہا ہے کہ صدر بش اس دورے میں جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ بھی جائیں گے۔حقوقِ انسانی کے گروپ اور امریکہ میں اپوزیشن کے رہنما جن میں ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صداتی نامزدگی کے امیدوار براک اوباما بھی شامل ہیں، صدر بش سے کہہ رہے ہیں کہ وہ بیجنگ اولمپک کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کرنے پر غور کریں۔ ادھر کئی عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ وہ بیجنگ کے طرز عمل پر احتجاج کرتے ہوئے اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاو¿س کے مطابق صدر بش کا ارادہ شروع سے ہی اس تقریب میں شریک ہونے کا تھا لیکن انہوں نے اس کے لیے فوری طور پر منصوبہ بندی نہیں کی تھی