اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 04 Jul 2008 07:30:00

اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی سات سال بعد ضمانت پر رہا

اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی سات سال بعد ضمانت پر رہا

اردو ٹائمز(نیوز) القائدہ کے رہنماءاسامہ بن لادن کے مبینہ قریبی ساتھی کو برطانیہ میں سات سال بعد امیگریشن کمیشن نے ضمانت پر رہا کر دیاہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابقدہشت گردی کے مبینہ شک میں طویل عرصے تک جیل میں رکھے جانے والے اس الجیریائی باشندے کی شناخت ابھی صرف ’یو‘ کے نام سے بتائی گئی ہے اور اسے سپیشل امیگریشن اپیل کمیشن، سیاس کے حکم پر ورسسشائر میں لانگ لارٹن ہائی سکیورٹی پرزن سے رہا کیا گیا۔ اس الجیریائی باشندے کی رہائی یورپ میں اسامہ بن لادن کے مبینہ دستِ راست قرار دیے جانے والے ابو قطابہ کی رہائی کے چند ہی ہفتے بعد عمل میں آئی ہے۔ سیاس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ’میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ ’یو‘ کو آج رہا کیا جا چکا ہے‘۔ ہوم آفس کا کہنا ہے کہ کے اس نے ضمانت کے لیے کڑی شرائط منوائی ہیں اور ’یو‘ کے ملک بدر کرنے کی کارروائی جاری رہے گی۔ ’یو‘ ہوم آفس کے خلاف سیاس میں قانونی برتری کی بنیاد بننے والے نکات کی بنا پر اعلیٰ عدالت سے اپیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ہوم آفس کا کہنا ہے کہ ’ایسے لوگوں جو برطانوی نہیں ہیں اور خطرے کا موجب ہیں، انہیں ملک بدر کر دیا جانا چاہیے








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier