|
اردو ٹائمز(نیوز) رچرڈ باﺅچر نے صدر مشرف کو یقین دلایا ہے کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ایک اہم اتحادی ہے جس کی بدولت بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرپا اور وسیع البنیاد تعلقات کا حامی ہے جس کیلئے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔ رچرڈ باﺅچر نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر امن وامان کا قیام تمام فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کا کردار آج بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے اور وہ ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ملاقات میں پاک امریکہ سٹرٹیجک پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے، دہشت گردی کیخلاف جنگ اور پاک افغان سرحدی امور بھی زیر بحث آئے۔ اے این این کے مطابق صدر مشرف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں لیکن نیٹو فورسز کی طرف سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی کو بھی اپنی سرزمین پر حملوں کی اجازت نہیں دے گا۔ اس موقع پر رچرڈ باﺅچر نے صدر کو یقین دلایا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ وسیع اور دیر پا تعلقات قائم رکھنے کا خواہش مند ہے اور نئی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے پاکستان کی مدد کی جائے گی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ مےں امریکہ کا ایک اہم اتحادی ہے اور پاک فوج کی مدد سے اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہےں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کی کارکردگی کو سراہتا ہے اور مستقبل مےں بھی دونوں ملکوں کے درمیان ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا۔ ریڈیو نیوز کے مطابق صدر مشرف نے با¶چر کو یقین دہانی کرائی کہ میری طرف سے حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کی جا رہی بلکہ مکمل حمایت اور تعاون فراہم کیا جارہا ہے اور جمہوریت کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ نے پانچ سال کے لئے صدر منتخب کیا صدر نے قبائلی علاقوں میں آپریشن کے حوالے سے کہا کہ خیبر ایجنسی آپریشن زمینی حقائق کا تقاضا ہے ملک کے کسی حصے میں عوام کو شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے اور ملکی امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا صدر نے کہاکہ غیر ملکی افواج کو پاکستان میں کاروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
|
|