اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 11:01:00

آئینی پیکج کا مقصد مشرف کے اقدام کو درست قرار دینا ہے: اے پی ڈی ایم

آئینی پیکج کا مقصد مشرف کے اقدام کو درست قرار دینا ہے: اے پی ڈی ایم

اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ 73 کے آئین کی بحالی کے لئے پیپلزپارٹی جو بھی آئینی پیکج لائے گی۔ اس کی مکمل حمایت کرے گی جبکہ اے پی ڈی ایم نے اس آئینی پیکج کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد مشرف کے غیرآئینی اقدامات کو درست قرار دینا ہے۔ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کو بلیک میل کر رہی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان صدیق الفاروق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 73 کے آئین کی بحالی کے لئے پیپلزپارٹی جو بھی آئینی پیکج لائے گی (ن) لیگ اس کی مکمل حمایت کریگی۔ پیپلزپارٹی جو بھی آئینی پیکج لائے گی پہلے (ن) لیگ کو اعتماد میں لے گی کسی کو بلیک میل نہیں کر رہے عوام سے کئے وعدوں پر کار بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں یہ طے پایا تھا کہ آئین میں وقت کے آمروں نے جو ترامیم کی ہیں انہیں ختم کر کے 73 کے آئین کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال کیا جائے۔ اس لئے اب پیپلزپارٹی جو بھی آئینی ترامیم لائے گی ہم اس کی حمایت کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد برقرار رہے اور یہ حکومت اپنی 5 سالہ مدت پورے کرے گی اور آٹھ سالہ آمریت نے ملک کو جن بحرانوں اور دلدل میں پھنسایا۔ ان سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کسی کو بلیک میل نہیں کر رہی ہے ہمارا کردار عوام کے سامنے ہیں۔ عوام سے کئے وعدے پورے نہ کئے گئے تو عوام کا سیاستدانوں سے بھی اعتبار اٹھ جائے گا۔ دریں اثناءاے پی ڈی ایم کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا آئینی پیکج لانا 3 نومبر کے صدر مشرف کے غیرقانونی اقدامات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا۔ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کو بلیک میل کر رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کے انتخابات کے بعد عوام کو حکمران اتحاد سے بڑی توقعات وابستہ تھیں لیکسن حکمران اتحاد نے عوام کو مایوس کیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اپنے اہداف کے حصول کے لئے ایک دوسرے کو بلیک میل کر رہے ہیں جو جمہوریت کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکمران اتحاد اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد اور عوام کے لئے کام کرے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا آئینی پیکج کا مسودہ سامنے نہیں آیا۔ تاہم اگر کوئی پیکج لایا گیا تو یہ 3 نومبر کے صدر مشرف کے اقدامات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا۔






  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications