اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 11:00:00

امریکی سٹریٹجک آئل ریزروز میں اضافہ روک دیا گیا

امریکی سٹریٹجک آئل ریزروز میں اضافہ روک دیا گیا


 

اردو ٹائمز(نیوز) تیل اور گیس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے امریکی سٹریٹجک آئل ریزروز میں اضافہ روک دیا گیا ہے جس کے لئے صدر بش نے قانون پر دستخط کر دیئے ہیں۔ امریکی سٹریٹجک آئل ریزروز میں اضافہ روکنے کا اعلان وائٹ ہا¶س کی ترجمان ڈیانا پرینو نے اپنے بیان میں کیا۔ بیان میں آئل ریزروز میں اضافہ روکنے کے لئے کی گئی قانون سازی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ امریکی محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ آئل ریزروز میں اضافہ روکنے کے فیصلے پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ اس کے تحت آئل ریزروز میں اضافے کے لئے تیل کی سپلائی کی کسی کمپنی سے 6 ماہ تک معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس سے 13 ملین بیرل تک خام تیل کی سپلائی متاثر ہو گی۔






  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications