اردو ٹائمز(نیوز) بھارت کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے خبردار کیا ہے کہ ملک کی کوئی بھی ریاست دہشتگردی کے خطرے سے آزاد نہیں ہے جبکہ تمام ریاستی حکومتیں اس سلسلے میں انتہائی محتاط رہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ اندرون وبیرون ملک متعدد شرپسند طاقتیں ہمارے ملکی امن وامان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اور ان قوتوں سے نمٹنے کیلئے ہماری مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے کوئی بھی ریاست دہشتگردی کے خطرے سے خالی نہیں ہے چنانچہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم خصوصاً جے پور بم دھماکوں کے بعد پوری طرح محتاط ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے ساحلی علاقوں میں بھی اس حوالے سے محتاط رہتے ہوئے اپنی سکیورٹی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے