اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 02 Dec 2008 03:08:00

پاک بھا رت سفارتی روابط جاری ہیں ، دفتر خارجہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی روابط جاری ہیں جس کے تحت پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں دفتر خار جہ کے حکام سے ملا قاتیں کیں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی روابط جاری ہیں جس کے تحت پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں دفتر خار جہ کے حکام سے ملا قاتیں کیں جبکہ پاکستانی رہائی کمشنر نے نئی دہلی میں بھا رتی حکام سے ملا تیں کیں۔اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی طر ف سے جا ری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک نے نئی دہلی میں بھارتی حکام سے ملا قاتیں کیں جبکہ پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر ستیہ پر اتا پال نے اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے حکام سے ملا قاتیں کیں۔دفتر خارجہ پہنچنے پر سیکرٹری خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔بھارتی ہائی کمشنر سے ملا قات میں سیکریٹری خارجہ نے ممبئی میں ہونے والی دہشت گر دی کی مذمت کی اور پاکستان کے تعاون کااعادہ کیا ۔ سیکر ٹری خارجہ نے بھا رتی میڈیا کی طر ف سے بلا جو از الزامات کو مستردکردیا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier