پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ایچ آر وسیم باری نے کہا ہے کہ بورڈ کی تنظیم نو اور رائٹ سائزنگ کی ضرورت ہے۔
لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر
ایچ آر وسیم باری نے کہا ہے کہ بورڈ کی تنظیم نو اور رائٹ سائزنگ کی ضرورت ہے۔میڈیا
سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم باری نے کہا کہ انہیں ادارے میں اچھے نتائج دینے کا
ٹاسک ملا ہے اور ان کی رائے میں ایڈمنسٹریشن کی کامیاب ٹیم وہ ہوتی ہے، جو جذبے
اور ایمانداری سے کام کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کی تنظیم نو اور رائٹ سائزنگ کے
حوالے سے فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ وسیم باری نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف
کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا
دورہ پاکستان قومی ٹیم کے لئے چیلنج ہے اور اس سے ٹیم کی کارکردگی کا اندازہ سے
لگایا جاسکے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی ٹیم پاکستان ضرور آئے گی۔