اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 19 Nov 2008 03:42:00

سہیل تنویر ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل ہو گئے

آئی سی سی رینکنگ،سہیل تنویر ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل ہو گئے

 


دبئی(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل ہو گئے۔ سہیل تنویر نے ابوظہبی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں سات وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت وہ باؤلرز رینکنگ میں بارہ درجے بہتری کے بعد کیریئر میں پہلی مرتبہ انیسویں سے ساتویں نمبر پر آ گئے۔ باؤلرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے نیتھن بریکن بدستور پہلے، کیوی کپتان ڈینئیل ویٹوری دوسرے اور مچل جونسن تیسرے نمبر پر ہیں۔ بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ مائیک ہسی دوسرے اور گریم اسمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ شیونارائن چندرپال دو درجے بہتری کے بعد چوتھے اور کرس گیل گیارہویں سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے محمد یوسف چار درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier