اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 18 Nov 2008 06:19:00

ٹیم نے فتح کا سفر شروع کر دیا ہے‘ چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم آج بھی بہترین ٹیم ہے اور ابوظہبی سے اس نے فتح کا نیا سفر شروع کر دیا ہے

 لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم آج بھی بہترین ٹیم ہے اور ابوظہبی سے اس نے فتح کا نیا سفر شروع کر دیا ہے اور انشاءاللہ جلد ہی قومی ٹیم کا شمار دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں ہوگا ۔یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے سے پاکستان کی ٹیم کی آ ئی سی سی رینکنگ میں بہتری آئی ہے اور اب یہ رینکنگ بہتر ہی ہوتی جائے گی ۔اعجاز بٹ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارت کے خلاف ہوم سیریز کا انحصار ملک کے سیکورٹی حالات پر ہے اگر حالات ٹھیک نہ ہوئے تو سیریز کسی تیسرے مقام پر کھیلنے کا آپشن موجود ہے اور آئی سی سی کے فیوچر پروگرام میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ محمد یوسف نے آئی سی ایل جوائن کرنے سے پہلے ان سے کوئی رابطہ نہیںکیا تاہم ان کا معاملہ عدالت میں ہے اور وہ اس میں کسی قسم کا تبصرہ نہیں کر سکتے ۔اعجازبٹ نے کہا کہ وہ صحافیوں سے اسلئے بچتے ہیں کہ وہ کہتے کچھ ہیں اور وہ لکھتے کچھ ہیں اور ہمیں چکر میں ڈال دیتے ہیں ۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier