اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 18 Nov 2008 06:18:00

بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق دورہ کرےگی‘ سلیم الطاف

پاکستان کرکٹ بورد کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم کے دورہ پاکستان میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورد کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم کے دورہ پاکستان میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی ۔این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارت کی وزارت خارجہ نے ابھی تک انڈین کرکٹ بورڈ کو دورہ کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیںدی ۔انہوںنے کہا کہ وہ رات ہی ابوظہبی سے آئے ہیں اسلئے انھیں نہیں پتہ کہ محمد یوسف نے کیا پریس کانفرنس کی ہے ۔محمد یوسف کو دورہ کینڈا سے روکنے کے لئے ان کے غلط ویزہ فارم بھرنے کے الزام کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ محمد یوسف کو کوئی شکایت ہے توانھیں ہم سے مل کر بتانا چاہئے پھر ہم انھیں اس بات کا جواب دیں گے ۔سلیم الطاف نے کہا کہ محمد یوسف پر آئی سی ایل کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں کی طرح پابندی عائد ہے ۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier