اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 23 Sep 2008 04:17:00

ناقص سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے پاک ویسٹ انڈیز سیریز خطرے میں

ناقص سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے پاک ویسٹ انڈیز سیریز خطرے میں

اسلام آباد (اردو ٹٓائمز) میریٹ ہوٹل میں خود کش بم دھماکے کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کےلیے ویسٹ انڈین بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔ آسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والے خود کش دھماکے اور ویسٹ انڈین بورڈ کی عدم دلچسپی کے باعث اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈین بورڈ دنیا کا سب سے ناقابل بھروسہ بورڈ ہے جو آخری وقت میں سیریز کھیلنے سے انکار کر دیتا ہے۔ پی سی بی کو جو اشارے ملے ہیں اس ککے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کا انعقاد مشکل ہے کیوں کہ ویسٹ انڈین کھلاڑی پاکستان ٓانے کو تیار نہیں ہیں۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے بتایا کہ دبئی کی میٹنگ کے بعد ویسٹ انڈیز بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈونلڈ پیٹرز نے کوئی جواب نہیں دیا ہے چونکہ سیریز نومبر میں ہونا ہہے اس لیے ابھی کافی وقت باقی ہے لیکن ویسٹ انڈیز بورڈ کی جانب سے خاموشی حیران کن ہے۔







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں




 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier