اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 20 Sep 2008 10:51:00

بھارت آسٹریلیا سیریز میں واٹسن کو شامل کیا جائے،پونٹنگ

بھارت کے خلاف آسٹریلوی سکواڈ میں شین واٹسن کو شامل کیا جائے،پونٹنگ کا مطالب

سڈنی (اردوٹائمز سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہونے والی سیریز کے لئے آل راؤنڈر شین واٹسن کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے کیونکہ اینڈریو سائمنڈ کی غیر موجودگی میں وہ ٹیم کے لئے اہم رکن ثابت ہوسکتے ہیں ۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ9 اکتوبر سے بنگلور میں کھیلا جائے گا ۔آسٹریلیا کا15 رکنی اسکواڈ اتوار کو بھارت کے لئے روانہ ہورہا ہے ،ٹیم میں آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈ شامل نہیں ہیں ،کپتان رکی پونٹنگ نے اس موقع پر شین واٹسن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی وہ موقع ہے جب واٹسن کو اپنی اہمیت کا اندازہ ہوگا،انہیں بھارت کے خلاف سیریز میں حصہ لینا ہوگا ،واٹسن نے 2005 کے بعد سے اب تک کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے پونٹنگ نے کہا ہے کہ اب انہیں شامل نہ کئے جانے پر انہیں حیرانی ہوگی،وہ ایک بہترین بیٹسمین ہیں اور ان میں فاسٹ بالنگ کی اچھی اسکلز موجود ہیں ۔اینڈریو سائمنڈ کی غیر موجودگی میں ان کے لئے اچھا موقع ہوگا کہ وہ اپنے آپ کو بہترین ٹیسٹ آل راؤنڈر ثابت کردیں،آل راؤنڈر شین واٹسن کا ٹیسٹ کیرئیر مسلسل انجریز کے باعث صرف تین ٹیسٹ میچوں تک محدود ہے،اور ان کی غیر موجودگی کے بعد سائمنڈ نے اپنے آپ کو آل راؤنڈر کے طور پر منوایا جس کے بعد آسٹریلین ٹیم میں واٹسن کی جگہ بننا مشکل تھا ،تاہم اب توقع کی جارہی ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ان کو موقع دیا جائے گا .







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں



© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier