اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 20 Sep 2008 10:50:00

سری لنکا:آئی سی ایل کھلاڑیوں کو ملک میں کھیلنے کی اجازت

سری لنکا نے آئی سی ایل کھلاڑیوں پرڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی پابندی اٹھالی

کولمبو(اردوٹائمز سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے والے اپنے کرکٹرز پر پابندی نرم کرتے ہوئے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں دوبارہ لوٹنے والے کھلاڑیوں میں سابق کپتان مارون اتاپتو، رسل آرنلڈ، اپل چندانہ، اویشکا گوناوردھنے اور سمن جیانتھا شامل ہیں۔ البتہ سابق کپتان اتاپتو، آرنلڈ اور چندانہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوکر انڈین لیگ سے منسلک ہوئے تھے۔ آئی سی ایل حکام نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے درست سمت میں اقدام قرار دیا ہے۔ سر ی لنکا کرکٹ کے ذرائع کے مطابق آئی سی ایل میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں پر پابندی جیاناتھا دھرماداسا کے دور میں لگائی گئی تھی جو نئے چےئرمین ارجونا رانا ٹنگا نے ختم کردی ہے ۔ پابندی کو ہٹایا جانا آئی سی سی اور بی سی سی آئی کیلئے ایک دھچکے سے کم نہیں ہوگا ۔ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کلب کے بعد اب قومی ٹیم شامل کئے جانے کی جانب ایک پہلا قدم ہوسکتاہے ۔ ادھر عبوری کمیٹی کے ایک رکن نے انکشاف کیاہے کہ فیصلہ گذشتہ عبوری کمیٹی نے لیا تھا۔ بی سی سی آئی کی ڈکٹیشن پر متعدد بورڈز نے آئی سی ایل کھیلنے والے ممالک پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جبکہ وہ انگلش کاؤنٹی سرکٹ میں آزادانہ کھیلتے ہیں ۔انڈین کرکٹ لیگ کے بزنس ہیڈ ہمانشو مودی کا کہنا ہے کہ سری لنکن حکام نے درست فیصلہ کیا ہے امید ہے کہ دنیا کے دیگر بورڈز بھی اس کی تقلید کریں گے اور آئی سی ایل سے منسلک کھلاڑیوں کو اپنے ملک کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہوگ







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں




 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier