اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 19 Sep 2008 22:37:00

دہلی کو شکست ،سوئی گیس پاکستان نے نثار ٹرافی جیت لی

دہلی کو شکست ،سوئی گیس پاکستان نے نثار ٹرافی جیت لی

نئی دہلی (اردوٹائمز سپورٹس ڈیسک) قائداعظم ٹرافی کی فاتح سوئی ناردرن گیس نے محمد نثار ٹرافی کا میچ جیت لیا۔ فیروز شاہ کوٹلہ نئی دہلی میں اس نے رانجی ٹرافی چیمپئن نئی دہلی کو پہلی اننگز کی 132 رنز کی برتری کی بنیاد پر شکست دی۔ گزشتہ شب ہونے والی بارش اور کم روشنی کی وجہ سے چوتھے اور آخری دن کا کھیل نہ ہوسکا۔ عمران علی کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے دہلی کی ٹیم پہلی اننگز میں 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، عمران علی نے ہیٹ ٹرک کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ سوئی ناردرن گیس پاکستان کی پہلی ٹیم ہے جس نے نثار ٹرافی اپنے نام کی، اس سے قبل سیالکوٹ اور کراچی کی ٹیموں کو شکست ہوئی تھی۔ جواب میں سوئی ناردرن نے266 رنز بناکر برتری لی تھی۔ دوسری اننگز میں سوئی ناردرن کے بولر نہ چل سکے، دہلی نے4 وکٹ پر516 رنز بنائے۔ آکاش چوپڑانے 182 اور ویراٹ کوہلی نے197 رنز اسکور کیے۔ تیسرے دن خراب روشنی کی وجہ سے کھیل قبل از وقت ختم کر دیا گیا تھا جبکہ رات کو ہونے والی بارش کی وجہ سے چوتھے دن آؤٹ فیلڈ گیلی تھی جس کی وجہ سے کھیل نہ ہوسکا۔ اترپردیش نے 2006 اور ممبئی نے 2007 میں محمد نثار ٹرافی کا میچ جیتا تھا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier