اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 18 Sep 2008 08:13:00

تین نوجوان پاکستانی کرکٹرز کا آئی سی ایل سے معاہدہ

سلیکٹرزکا ناروا سلوک، تین نوجوان پاکستانی کرکٹرز کا آئی سی ایل سے معاہدہ

لاہور(اردوٹائمزسپورٹس رپورٹر) قومی سلیکٹرز کے سلوک سے تنگ آکر اور بار بار نظر انداز کیے جانے کے بعد ایک بار پھر پاکستانی کرکٹرز نے آئی سی ایل جوائن کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کے مطابق آئی سی ایل کے نئے ایڈیشن میں سیالکوٹ کے بیٹسمین شاہد یوسف، فاسٹ بولر طاہر مغل اور وکٹ کیپر حافظ خالد نے انڈین کرکٹ لیگ جوائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تینوں آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں لاہور بادشاہ ز کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان کے 16کھلاڑی متنازع لیگ سے معاہدہ کرچکے ہیں اور انہیں پابندی کا سامنا ہے۔ 22سالہ شاہد یوسف دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمین ہیں وہ 2006ء میں پاکستان ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کرچکے ہیں۔ سیالکوٹ کے 31سالہ فاسٹ بولر طاہر مغل 96فرسٹ کلاس میچوں میں 453 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ حافظ خالد سیالکوٹ ریجن کے نوجوان وکٹ کیپر ہیں۔ لاہور بادشاہ ز کی ٹیم میں پاکستان کے صف اول کے کھلاڑی انضمام الحق، عبدالرزاق، محمد سمیع، شبیراحمد، عمران نذیر، عمران فرحت، رانا نوید الحسن اور حسن رضا قابل ذکر ہیں ۔ آئندہ ماہ کے ٹورنامنٹ کے لئے منتظمین نے 50 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں




 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier