اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 18 Sep 2008 08:12:00

پاک ہاکی ٹیم بھارت میں چارملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی

پاکستان ہاکی ٹیم اگلے سال بھارت میں چارملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی

لاہور(اردوٹائمز سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم اگلے سال بھارتی سرزمین پر منعقدہ 4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکر ٹری اولمپئن آصف باجوہ نے بتایا کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے انہیں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے یہ ٹورنامنٹ اگلے برس بھارتی شہر جالندھر میں منعقد کیا جا رہے جس کی دیگر ٹیموں میں میزبان بھارت ، ہالینڈ اور جرمنی ہوں گی ۔انہوں نے بتایا کہ ہماری بھارتی ہاکی فیڈریشن سے دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ بنیادوں پر ہاکی ٹیسٹ سیر یز کے انعقاد کی بات چیت بھی چل رہی ہے تاکہ ہم ایک دوسرے کے خلاف کھیل کر عالمی ہاکی کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو بہتر توجہ دے سکیں ۔یورپی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف بہت زہادہ ٹورنامنٹس اور سیر یزز کھیلتی ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمیں اس کے مواقع نہیں مل پاتے تاہم اب ہم کو شش کر رہے ہیں کہ سالانہ بنیادوں پر پاکستان اور بھارت کے مابین سیر یز منعقد ہو سکے ۔







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں



© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier