اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 18 Sep 2008 08:11:00

کینیڈا میں چارملکی 20/20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری

کینیڈا میں چارملکی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری

لاہور(اردوٹائمز سپورٹس رپورٹر) کینیڈا میں چار ملکی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پروگرام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین نعمان نبی نے ون ورلڈکو بتایاکہ دس سے تیرہ اکتوبرتک کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں چاروں ٹیمیں پہلے راؤنڈ میں لیگ کی سطح پر کھیلیں گی ۔دس اکتوبرکو سری لنکا کا مقابلہ زمبابوے سے اور پاکستان کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔گیارہ اکتوبرکو کینیڈا، زمبابوے سے اور سری لنکا ، پاکستان سے مقابلہ کریگا۔ بارہ اکتوبرکو پاکستان ، زمبابوے اور سری لنکا،کینیڈا کے درمیان میچز ہونگے۔ تیرہ اکتوبرکو تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل کھیلا جائیگا







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں




 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier