ٹوئنٹی 20 میں محمد یوسف کی بجائے احمد شہزاد کے نام پر غور
ٹوئنٹی 20 میں محمد یوسف کی بجائے احمد شہزاد کے نام پر غور
کراچی
(اردو ٹائمز) قمی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ کینیڈا میں ہونے والے ٹوئنٹی 20
انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کےلیے بعض نئے چہروں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹار
بیٹسمین محمد یوسف ایک بار بھی 20 اوورز کی ٹیم یں اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں
گے جبکہ بازید خان کو 15 رکنی ٹیم میں جگہ ملنا مشکل ہے۔ فاسٹ بولر شعیب اختر اور
عمر گل کی قومی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس اور پی سی بی کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔
پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ ٹورنٹو کے ٹورنامنٹ کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان
اکتوبر کے پہلے ہفتے میں قومی ٹوئنٹی 20
ٹورنامنٹ کے دوران کیا جائے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق سلیکٹر پاکستان انڈر 19
کےآل راؤنڈر احمد شہزاد کو آزمانے پر غور کر رہے ہیں۔ احمد شہزاد قابل اعتماد
اوپنر ہیں اور اچھے فلیڈر ہیں۔ زمبابوے اور کینیا کی کارکردگی پر فواد عالم کو بھی
پاکستان ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔ چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو ساتھی سلیکٹرز،کوچ جیف
لاسن اور کپتان شعیب ملک سے مشاورت کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دیں گے۔ تجربہ کار
بیٹسمین محمد یوسف پاکستان کی ٹوئنٹی 20 ٹیم کا حصہ نہیں رہے ہیں۔ اس بار پھر
سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ انہی کھلانے پر ترجیح نہی دے گی۔ حالانکہ یوسف اس خواہش
کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔