اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 17 Sep 2008 07:49:00

آسٹریلیا بھارت جاسکتا ہے تو پاکستان بھی آئے ،شعیب ملک

آسٹریلیا بھارت جاسکتا ہے تو پاکستان بھی آئے ،شعیب ملک کا مطالبہ

لاہور(اردوٹائمز سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ اگر آسٹریلوی ٹیم کشیدہ حالات میں بھارت کا دورہ کر سکتی ہے تو اسے پاکستان بھی آنا چاہئے۔ یہاں کے حالات کرکٹ کے لئے سازگار ہیں۔ منگل کو نیشنل اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہاکہ وہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے بھارت جانے کے فیصلے پر کوئی تبصرہ تو نہیں کریں گے لیکن وہ آسٹریلیا سے اپیل ضرور کریں گے کہ اگر وہ بھارت جاتے ہیں تو انہیں سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان بھی آنا چاہئے۔ پاکستان کے حالات کرکٹ کے لئے سازگار ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ وی وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ غیرملکی ٹیموں کو بلاخوف و خطر پاکستان آنا چاہئے۔ شعیب ملک کاکہنا ہے کہ یہ درست ہے کہ بھارت میں کرکٹ کی وجہ سے بہت پیسہ ہے لیکن کھلاڑی صرف پیسے کی وجہ سے ہی نہیں کھیلتے، انہیں اگر اچھا مقابلہ ملے تو وہ اسے بھی ترجیح دیتے ہیں۔


5 / 5 (1 Votes)





(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں



© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier