اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 16 Aug 2008 08:47:00

بیجنگ اولمپکس کے چھٹے روز بھی چین تمغوں کی دوڑ میں سب سے آگے

بیجنگ اولمپکس کے چھٹے روز بھی چین تمغوں کی دوڑ میں سب سے آگے

اردو ٹائمز(نیوز) بیجنگ اولمپکس کے چھٹے روز بھی میزبان چین سونے کے 22 تمغوں کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔ بیجنگ اولمپکس میں خواتین کے 200 میٹر بٹرفلائی ایونٹ میں چین کی لی زیگ نے مقررہ فاصلہ 2 منٹ 4.18 سیکنڈ میں طے کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ چین کی لیو ناگ جیو نے چاندی جبکہ آسٹریلیا کی جیسیکا شیپر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ خواتین کی 4x200 میٹر فری سٹائل سوئمنگ میں آسٹریلیا نے طلائی تمغہ جیتنے کے ساتھ ساتھ اولمپکس کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ایونٹ میں چین نے چاندی جبکہ امریکہ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ مردوں کے 100 میٹر فری سٹائل ایونٹ میں فرانس کے ایلن برنارڈ نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ برنارڈ نے مقررہ فاصلہ 47.21 سیکنڈ میں طے کیا۔ آسٹریلیا کے ایمون سولیون نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ مردوں کے 200 میٹر بریسٹ سٹروک میں جاپان کے کوسو کی کائی تا جیما نے 2 منٹ 7.64 سیکنڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ یہ ایونٹ میں کائی تا جیما کا دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ 200 میٹر بریسٹ سٹروک میں آسٹریلیا کے بریٹن ریکارڈ نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ خواتین کے 50 میٹر رائفل ایونٹ میں چین کی لی دو نے سونے کا تمغہ جیتا۔ چیک ریپبلک کی کترینا ایمونز نے چاندی اور یائیما کروز نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ جمناسٹک میں مردوں کے انفرادی آل را¶نڈ ایونٹ میں چین کے وی یانگ نے 94.57 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا۔ جاپان کے کوئی یوچی مورا نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ خواتین کے سکیٹ شوٹنگ ایونٹ میں اٹلی کی چیارا چینیرو نے گولڈ میڈل جیتا۔ امریکہ کی روہدی کیمبرلی چاندی کے تمغہ کی حقدار ٹھہری۔ چین کی زہانگ جان جان نے خواتین کی تیر اندازی کے سنگلز ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا جبکہ جنوبی کوریا کی پارک سنگ ہیان نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ یوکرائن نے فینسنگ ویمنز ٹیم ایونٹ اپنے نام کیا۔ کھومروا اولینام پوندیک ہلینا، کھارلن اولگا اور زونہیر اولہا پر مشتمل ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ منگولیا کے نائیدن توشیبیار نے جوڈو کی 100 کلو گرام کیٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔ اولمپکس میں منگولیا کے کسی بھی کھلاڑی کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے۔ خواتین کی 78 کلوگرام کیٹیگری کے جوڈو ایونٹ میں چین کی یانگ ڑیلی نے طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے کیوبا کی کیسٹیلو یلینس کو شکست دی۔ اٹلی کے اندریا مینگوزی نے گریکو رومن ریسلنگ کی 84 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ ریسلنگ کی 96 کلوگرام کیٹیگری میں روس کے کوستووایلنبیک نے کامیابی حاصل کی۔ روسی کھلاڑی نے جرمنی کے انگلیچ مرکو کو زیر کرکے طلائی تمغہ جیتا۔ کیوبا کے میجین لوپیز نے روس کے باروو کھاسن کو شکست دے کر گریکو رومن ریسلنگ کی 120 کلوگرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔   


5 / 5 (1 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier