اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 02 Jul 2008 07:53:00

ایشیا کپ کے 4 مرحلے مین بھارت اور پاکستان

اس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک اپنی بیماری کے تحت آج کا اہم ترین میچ نہ کھیل سکیں گے

کراچی (اردو ٹائمز) ایشیا کپ کے 4 مرحلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف سیریز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کے کھیل کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک اپنی بیماری کے تحت آج کا اہم ترین میچ نہ کھیل سکیں گے ذرائع کے مطابق شعیب ملک ڈی ہائیڈیشن کا شکار ہو گئے ہیں اور میچ سے قبل ایکسرسائز کے دوران وہ ٹھیک سے حرکت نہیں کر سکے جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ ناصر جمشید کو ٹیم میں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ ناصر جمشید سلمان بٹ کے ساتھ پاکستانی اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں۔ شعیب ملک کی غیر حاضری میں ٹیم کی قیادت مصباح الحق کے سپرد کر دی گئی ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications