لاہور(اردو ٹائمز)پاکستان ٹیم کے
فاسٹ بالر شعیب اختر نےاپنی ڈیڑھ سال تک کرکٹ ٹیم میں نہ کھیلنے کی پابندی اور 70
لاکھ روپے جرمانے کے خلاف سماعت کی اپیل کی تھی جسے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،
جسٹس زاہد حسین نے باقاعدہ سماعت کےلیے منظور کر لیا ہے۔ شعیب اختر نے مستقبل میں ڈیڑھ
سال تک ٹیم کے ساتھ کسی بھی سیریز میں شمولیت اخنیار نہ کرنےکی پابندی اور 70 لاکھ
روپے جرمانے کے خلاف چیلنج کیا تھا جس کے لیے انہوں نے ہائی کورٹ میں درخواست بھی
دی تھی ان کا کہنا تھا کہ ان کے کیس کی
باقاعدہ سماعت کی جائے اس کے بعد اپنا فیصلہ سنایا جائے اور جو فیصلہ کورٹ دے گی
اسے تسلیم کیا جائے گا۔ کچھ دنوں کی بھاگ
دوڑ کے بعد ان کی یہ اپیل ہائی کورٹ میں منظور کر لی گئی ہے عدالت نے انہیں جمعہ
کے دن کورٹ بلایا ہے جس مین اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ شعیب اختر کی گزشتہ
سزا برقرار رکھی جائے یا معطل کر دی جائے۔