کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی مصنوعات نے فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی مصنوعات نے فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا
اردو ٹائمز(نیوز) شاہ رخ خان کے لئے کول کتہ نائٹ رائیڈرز سونے کی چڑیا ثابت ہورہی ہے ٹیم کو خریدتے ہی ان پر نوٹوں کی بارش ہوگئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق نائٹ رائیڈرز نے اپنی مصنوعات کی فروخت میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں ان کی ٹیم کی شرٹس ، کیپ اور جوتے خرید رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی مصنوعات مہنگی ضرور ہیں لیکن ان کی کوالٹی بہت اعلٰی ہے کیوں کہ کھیلوں کی مصنوعات بنانے والی ایک مشہور کمپنی انہیں تیار کررہی ہے۔ اشیاء کی قیمتوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شرٹ 900 بھارتی روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ اس کے باوجود مانگ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ شاہ رخ خان نے کول کتہ میں جس وقت مصنوعات کی فروخت اپنے آٹو گراف کے ساتھ کی تھی تو دیکھتے ہی دیکھتے چھ ہزار شرٹس فروخت ہوگئیں۔ لوگوں نے قطار میں کھڑے ہوکر اپنے ہیرو سے آٹو گراف والی شرٹ خریدی۔ مصنوعات فروخت کرنے والے دکان دار کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ مانگ کالے رنگ کے جوگرز اورشاہ رخ کے نام والی شرٹ کی ہے۔ ....