اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 10:46:00

بھارتی فاسٹ بولر پراوین کمار نے نشے میں ڈاکٹر کو پیٹ ڈالا

بھارتی فاسٹ بولر پراوین کمار نے نشے میں ڈاکٹر کو پیٹ ڈالا

اردو ٹائمز(نیوز) ابھی ہر بھجن سنگھ کا کیس ختم ہوئے 48گھنٹے ہی گزرے تھے کہ بھارت کے ایک اور کرکٹر ایک تنازع میں ملوث پائے گئے۔فاسٹ بولر پراوین کمارنے نشے کی حالت میں ایک ڈاکٹر کو زدو کوب کیا جس کے بعد معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پراوین کمار نے اپنے آبائی شہر میرٹھ میں ایک ڈاکٹر کو اس بات پر پیٹ دیا کہ ڈاکٹر کی گاڑی سے ان پر کیچڑکے چھینٹے پڑے۔پولیس کا کہنا ہے پراوین کمار نشے کی حالت میں تھا۔ڈاکٹر کی شکایت پر اسے دوستوں سمیت حراست میں لے لیا گیا تاہم معاملے کی سنجیدگی دیکھتے ہوئے پراوین کمار نے ڈاکٹر سے معافی مانگ لی جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ۔البتہ اس بات کا امکان ہے کہ اپنے مرتبے کا خیال نہ کرتے ہوئے نشے کی حالت میں عام شہری سے بدتمیزی کرنے پر ان کو تنبیہ کی جائے گی۔پراوین کمار کا تعلق ایک غریب خاندان سے تھا ۔لیکن چند مہینوں میں ان کے پاس اتنے پیسے آگئے کہ وہ کنٹرول میں نہ رہے۔آسٹریلیا کے کامیاب دورے کے بعد شہریوں نے ان کے گھر کو پھولوں سے سجا دیا تھا لیکن اب شہری ہی ان کا نشانہ بن گیا۔....






  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications