اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 10:45:00

دہلی کیخلاف شعیب اختر کی پرفارمنس ادویات استعمال کرنے کا نتیجہ؟

دہلی کیخلاف شعیب اختر کی پرفارمنس ادویات استعمال کرنے کا نتیجہ؟


اردو ٹائمز(نیوز) انڈین پریمیئر لیگ میں شعیب اختر کی کارکردگی نے مبصرین کو حیران کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل چونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا منظور شدہ ایونٹ نہیں ہے اس لیے اس لیگ میں کھلاڑیوں کی جانب سے ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال پر بھی پابندی نہیں ہے شعیب اختر جب کراچی سے ممبئی کے لیے روانہ ہو رہے تھے تو بتایا گیا ہے کہ ان کے سامان میں سے36 سرنجیں برآمد ہوئیں جن کے بارے میں کسٹم حکام کاخیال تھا کہ شاید شعیب اختر شوگر کے مریض ہیں اور انہوں نے انسولین استعمال کرنے کے لیے یہ سرنجیں سنبھال رکھی ہیں خود شعیب اختر نے بھی کسٹم حکام کو یقین دلایا کہ وہ شوگر کے مریض ہیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق وہ مختلف انجیکشن لگوانے کیلئے کسی دوسری سرنج پر بھروسہ نہیں کرتے بلکہ اپنی ذاتی نگرانی میں سرنجیں خریدتے ہیں اس وضاحت پر کسٹم حکام نے ان کو سرنجیں ساتھ لیجانے کی اجازت دیدی تاہم یہ بات ابھی تک رازہے کہ شعیب اختر اتنی بڑی تعداد میں سرنجیں ساتھ لے کر ممبئی کیوں گئے ۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صرف ان کرکٹ مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں کا ڈرگز ٹیسٹ لے سکتی ہے جو اس کے ا پنے یا اس سے منظور شدہ ہوتے ہیں اسی وجہ سے شعیب اختر اور محمدا ?صف دو برس قبل بھارت میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے قبل ہی ٹیم کو چھوڑ کر وطن واپس آ گئے تھے۔........






  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications