اردو ٹائمز(نیوز) سری لنکا کے اسٹار بلے باز سنتھ جے سوریا نے کہا ہے کہ کہ آئی پی ایل کے ابتدائی میچوں میں وہ اپنا روایتی کھیل پیش نہیں کر سکے تھے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھے لیکن چنائی سپر کنگز کے خلاف سنچری سکور کرنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ ٹورنامنٹ کے دیگر میچوں میں بھی اسی انداز میں کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جے سوریا نے کہا کہ وہ یہ سوچ کر میدان میں اترے تھے کہ اپنے روایتی انداز میں کھیلیں گے اور خوشی قسمتی سے گیندیں ان کے بلے پر آئیں۔ جے سوریا نے آئی پی ایل منعقد کرنے کے آئیڈیا کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جے سوریا نے 11 چھکوں کے مدد سے 114 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا