اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 17 May 2008 10:39:00

غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر سینیٹ کی قائمہ نے پی سی بی سے وضاحت طلب کرلی

غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر سینیٹ کی قائمہ نے پی سی بی سے وضاحت طلب کرلی

اردو ٹائمز(نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے 4 دن کے اندر تحریری وضاحت طلب کی ہے کہ بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اعدادوشمارکے سلسلے میں کمیٹی کو گزشتہ اجلاس میں گمراہ کن اعدادوشمار کیوں پیش کئے گئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس کے پانچ اراکین نے سیکرٹری قائمہ کمیٹی سے ایک خط کے ذریعے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ مئی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کے موقع پر بورڈ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے عرصے میں یکم جولائی 2007ء سے 30 اپریل 2008ء تک ملازمین کوتنخواہوں کی مد میں 24 کروڑ روپے ادا کئے گئے جو کہ دو کروڑ 40 لاکھ روپے ماہانہ بنتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس کے ایک اور اجلاس میں کمیٹی کو پی سی بی کی جانب سے تحریری طورپر بتایاگیا تھا کہ بورڈ کے مستقل اورکنٹریکٹ ملازمین کی کل ماہانہ تنخواہ 31 مئی 2007ء تک 64 لاکھ 51 ہزار 7 سو 77 روپے بنتی ہے جوکہ صرف بنیادی تنخواہ ہے یہ بھی بتایاگیا تھا کہ ملازمین کے تنخواہوں کے پیکج میں 30 فیصد ہاو¿س رینٹ اور 36 اعشاریہ سات فیصد اسپیشل الاو¿نس بھی شامل ہے ۔ اسی طرح 31 مئی 2007ء تک خام تنخواہ کی مد میں 65 لاکھ اورالاو¿نس شامل کرکے ایک کروڑ 8 لاکھ 55 ہزار کی رقم بنتی ہے ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر کی بنیادی تنخواہ آٹھ اعشاریہ چار فیصد ہے جبکہ اس پر 91.6 فیصد الاو¿نسز ہیں ۔






  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications