اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 02 Dec 2008 02:34:00

بنگلہ دیش کے باولرعبدالرزاق پرمشکوک ایکشن کے باعث پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بولنگ ایکشن غیرقانونی قرارپانے کی وجہ سے بنگلہ دیش کے اسپنر عبدالرزاق پرپابندی عائد کردی ہے۔

ڈھاکہ (این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بولنگ ایکشن غیرقانونی قرارپانے کی وجہ سے بنگلہ دیش کے اسپنر عبدالرزاق پرپابندی عائد کردی ہے۔ رزاق کے مشکوک بولنگ ایکشن کی رپورٹ اکتوبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے امپائرز نے کی تھی۔ رپورٹ کے بعد آئی سی سی کے منظورشدہ ماہرڈاکٹر مارک پورٹس نے عبدالرزاق کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ کیا۔ ڈاکٹر پورٹس کی رپورٹ کے مطابق ڈیلیوری کے وقت اسپنر کا بازو بائیس سے اٹھائیس فیصد تک مڑتا ہے جبکہ بازوکے خم کی قانونی حد پندرہ فیصد ہے۔ عبدالرزاق پرپابندی پر عمل فوری طور پرہوگا اور وہ بولنگ ایکشن درست کرانے کے بعد ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے۔قوانین کے مطابق عبدالرزاق پابندی کیخلاف نظرثانی کی اپیل کر سکتے ہیں۔اس صورت میں آئی سی سی چودہ روز میں دوبارہ انکا تجزیہ کرنے کا اہتمام کریگی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier