اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 02 Dec 2008 02:31:00

پاکستان کو چیمپئنز لیگ کا بائیکاٹ کرنا چاہئے، راشد لطیف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ممبئی میں دہشت گردی کے الزامات کے جواب میں پی سی بی اور کھلاڑیوں کو چیمپئنز لیگ اور آئی سی ایل کا بائیکاٹ کردینا چاہئے

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ممبئی میں دہشت گردی کے الزامات کے جواب میں پی سی بی اور کھلاڑیوں کو چیمپئنز لیگ اور آئی سی ایل کا بائیکاٹ کردینا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کے نام پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے بلکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات کا بھرپور جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وہاں کھیلنے کی پیشکش کرنا غلط فیصلہ تھا ۔ انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier