سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کی منسوخی سے ایشیا میں کرکٹ کو نقصان ہوگا بھارتی حکومت کھیل میں سیاست کو شامل نہ کرے۔
کراچی(این این آئی) سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس
نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کی منسوخی سے ایشیا میں کرکٹ کو نقصان ہوگا بھارتی
حکومت کھیل میں سیاست کو شامل نہ کرے۔ ظہیر عباس نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے
ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے ورلڈ کپ جیتا اور پھر پاکستان نے بھی محنت کرکے
ٹائٹل حاصل کیا پڑوسی ممالک آپس میں نہیں کھیلیں گے تو ایشیا میں کرکٹ کیسے ترقی
کرے گا۔ ایشین بریڈ مین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کرکٹ سیریز سے دونوں ممالک کے
لوگ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں اب اگر کرکٹ نہیں ہوگی تو لوگ دوبارہ سے دو ہوجائیں
گے۔ ظہیر عباس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ میں سابق کپتان جاوید میانداد اور
سابق ٹیسٹ باؤلر عبدالقادر کی شمولیت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری
سے سے کرکٹ بورڈ کی ساکھ قائم ہوگی۔