اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 01 Dec 2008 09:25:00

دورہ پاکستان سیکورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے،بھارتی بورڈ

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

کراچی(این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔حکومت کی کلیئرنس کے بعد ٹیم پاکستان جائے گی۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا۔دھونی الیون حکومت کی کلیئرنس کے بعد شیڈول کے مطابق پاکستان جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ممبئی سانحے کے بعد بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے حوالے سے میڈیا پرآنے والی خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف بھارتی ٹیم کے دورے کے حوالے سے بی سی سی آئی سے کائی بات نہیں ہوئی ہے۔بھارتی ٹیم کو تین ٹیسٹ ،پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لئے آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔


5 / 5 (1 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier