اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 01 Dec 2008 02:42:00

دیگر سٹیدیمز کو میچز کےلئے کرایہ پر دیا جائےگا ، میانداد

پی سی بی نے گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی ترقی کیلئے سکولوں اورکالجوں کے نوجوانوں کومفت تربیت دینے کا اعلان کر دیا قذافی سٹیڈیم ،نیشنل سٹیڈیم سمیت دیگر سٹیدیمز کو میچز کےلئے کرایہ پر دیا جائےگا ‘آمدنی کرکٹ کی ترقی پر خرچ کی جائے گی ‘ جاوید میانداد

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی ترقی کیلئے سکولوں اورکالجوں کے نوجوانوں کوپی سی بی کی طرف سے مفت تربیت دینے کا اعلان کر دیا ‘ اس سلسلے کا آغاز کراچی نیشنل اسٹیڈیم سے کیا جائیگا جبکہ کراچی کی طرح ملک کے دیگر مقامات پر پی سی بی کے کوچ غریب گھروں کے بچوں کو مفت تربیت دیں گے ۔یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے ”این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جاوید میانداد نے کہاکہ کوچنگ موجود ہونے کی وجہ سے پی سی بی کا خرچہ نہ ہونے کے برابر ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ اس سے غریب گھروں کے بچے جو کہ اس مہنگے کھیل کو کھیلنے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ بھی کرکٹ کھیل سکیں گے اور پی سی بی کے کوچز جو کہ ٹیموں کی سلیکشن کے بعد آرام سے گھر بیٹھ جاتے تھے اب ان سے سلیکشن کے علاوہ بھی کام لیا جائے گا اور وہ سکولوں اور کالجز میں بھی کوچنگ کے لئے جارہے ہیں اور پاکستانی کرکٹ کو گراس روٹ لیول پر پہلے سے زیادہ ٹیلنٹ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں قذافی سٹیڈیم ،نیشنل سٹیڈیم سمیت دیگر سٹیدیمز کو بھی مختلف میچز کے لئے کرایہ پر دیا جائے گا تاکہ پی سی بی کو اس سے آمدنی حا‘ل ہو اور کرکٹ کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ پیسے خرچ کئے جا سکیںجاوید ۔میاں داد نے کہا کہ ہر لیول کی کرکٹ میں ٹیم کی سلیکشن سے قبل لڑکوں کی ٹریننگ ہوگی اور اس سے کھلاڑیوں کی فٹنس کا پتہ چل جائے گا اور جو کھلاڑی بھی فٹ نہ ہوا اسے سلیکشن کے لئے زیر غور نہیں لایا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ گراس روٹ لیول سے لیکر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لئے بڑے سے بڑے کھلاڑی کو ان فٹ ہونے کی بناءپر سلیکٹ نہیں کیا جائے گا ۔میانداد نے کہا کہ کہ کراچی کے جمنیزیم کی حالت اچھی نہیںہے ان کی کوشش ہے کہ وہ نیا جیمنیزیم بنائیں ۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier