اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 01 Dec 2008 02:40:00

بھارتی ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے کی اطلاع نہیں ملی ، سلیم الطاف

پی سی بی کو بھارتی ٹیم کی طرف سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی‘ سلیم الطاف اتوار کو تعطیل کے باعث کوئی دفتر کام نہیں کرتا ‘ آج پوزیشن واضح ہو گی ‘ اعجاز بٹ‘ جاوید میانداد

 

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے کہا ہے کہ بورڈ کو بھارت کی ٹیم کے جنوری میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم آج سوموار کے روز اصل صورتحال سامنے آ جائیگی ۔گفتگو کرتے ہوئے سلیم الطاف نے کہا کہ ہم پہلے یہ دیکھیں گے کہ بھارت نے یہ دورہ منسوخ کیا ہے یا سیکورٹی کی وجہ سے انھیں کوئی مسئلہ پیش آرہا ہے ‘ہم نے ٹورنامنٹ نیوٹرل مقام پر کھیلنے کے لے بھی اپنی تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں لیکن بھارت کرکٹ بورڈ کی طرف سے باقاعدہ دورہ منسوخ کرنے کی ای میل دیکھنے کے بعد ہی ہم اس سلسلہ میں واضح موقف بتانے کی پوزیشن میں ہوں گے ۔علاوہ ازیں بھارت کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں جب پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ انھیں ابھی تک اسکی اطلاع نہیں ‘اتوار کو تعطیل ہونے کے باعث کوئی دفتر کا کام نہیں کر تا ۔پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد سے اس بارے میں کراچی رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی کہا کہ اسوقت انھیں بھارت کی ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کی کوئی اطلاح نہیں ہے ۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier