اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 26 Jun 2008 08:26:00

آٹھ سو سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادی

اجتماعی شادی کا سارا خرچہ سعودی عرب کی حکومت نے کیا
شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز اجتماعی شادی کی تقریب میں نوجوان دلہوں کے ساتھ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بروز بدھ 25/June/2008 پہلی بار 800 سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا اہتمام ریاض کے گورنر شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہوا اور اجتماعی شادی کا سارا خرچہ حکومت نے کیا۔ اس تقریب میں حصہ لینے والے دلہے وہ سعودی نوجوان تھے جو شادی کے خرچے کی استطاعت نہ رکھتے تھے۔ نئے شادی شدہ جوڑوں کو حکومت کی طرف سے دو دن کا ہنی مون ٹرپ، دلہن کے لئے سونا، الیکٹرانک اور عام استعمال کی گھریلو اشیاء بطور تحفہ دی گئیں۔






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier