جده (رپورٹ: عثمان شاہد) گاڑی پر لکھنا یا ٹائروں کی ہوا نکالنا اکثر شرارتی بچوں کی عادت ہوتی ہے لیکن اگر یہ شرارت سرعام کوئی بڑا کر رہا ہو تو کیسا لگے گا۔ جدہ میں تحلیہ کے علاقے میں 22 سالہ لڑکی نے گاڑی کے ٹائر پھاڑ دیے اور گاڑی پر مارکر کے ذریعے کچھ مزاحیہ الفاظ لکھ دیے۔ صبح کے چھ بجے یہ لڑکی گزرگاہوں کی پرواہ کئے بغیر عمارت کے باہر کھڑی گاڑی پر مارکر کے ذریعے ستارے اور دل بنا رہی تھی، اس نے کچھ مزاحیہ جملے بھی لکھے۔ پھر الٹی طرف کے دونوں ٹائروں کی ہوا کیل کے ذریعے نکال دی جبکہ سیدھی طرف کے ٹائروں کو چھری کے ذریعے پوری طرح سے تباہ کر دیا۔ ٹائروں کو تباہ کرنے کے بعد اس نے پاس ایک میدان میں پڑے کچرے کو گاڑی پر رکھ دیا۔ ذرائع کے ذریعے پتہ چلا کہ یہ گاڑی اس لڑکی کے بھائی کی تھی اور وہ اس سے کسی بات پر ناراض تھی۔