مکہ المکرمہ میں پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو اپنے
ساتھی کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ مشتبہ شخص مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی
اسپتال پروجیکٹ پر کام کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق قاتل کی عمر 28 سال جبکہ مقتول کی
عمر 27 سال ہے۔ قاتل نے اپنے ساتھ کام کرنے والے ایک ہم منصب شخص کو کئی بار زخمی کیا۔
زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہو گیا۔ اس کی لاش کنگ فیصل اسپتال پہنچا دی
گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔